قومی و صوبائی اسمبلی کی 41نشستوں پر پولنگ جاری ، سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے موقع پر سب سے کم ٹرن آﺅٹ

قومی و صوبائی اسمبلی کی 41نشستوں پر پولنگ جاری ، سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے ...
قومی و صوبائی اسمبلی کی 41نشستوں پر پولنگ جاری ، سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے موقع پر سب سے کم ٹرن آﺅٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 41نشستوں پر ضمنی انتخابات جاری ہیں جو بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے ۔قومی اسمبلی کی 15اور صوبائی اسمبلی کی 26نشستوں پر پولنگ شروع ہوچکی ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑی ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی سب سے کم ہے ، پولنگ سٹیشنوں پر ویرانی ہے اور کئی پولنگ سٹیشنوں پر اکادکاووٹز موجود ہیں ۔ پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلی کی 24نشستوں ، بلوچستان کی چاراورخیبرپختونخواہ کی سات نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ قومی او رصوبائی اسمبلی کی مجموعی طورپر 41نشستوں پر 500سے زائد امیدوار مقابلے میں ہیں ۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -اہم خبریں -