لیبیا، 4 سوڈانی بچے داعش کی قید سے آزاد

لیبیا، 4 سوڈانی بچے داعش کی قید سے آزاد
  1. طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے شہر مصراتہ میں 4 سوڈانی بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے سوڈان کے قونصل جنرل کے حوالے کر دیا گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق خیال ہے کہ ان بچوں کے باپ گذشتہ برس لیبیا کے شہر سرت میں داعش تنظیم کی صفوں میں شامل ہو کر لڑتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سرت شہر 2015ء سے 2016ء تک داعش کا گڑھ رہا۔ اس دوران لیبیا کی افواج نے امریکی فضائی کارروائیوں کی معاونت سے تنظیم کو نکالنے کی کوشش جاری رکھی۔ سینکڑوں غیرملکی شدت پسندوں نے سرت میں داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

    لڑائی کے اختتام پر گرفتار ہونے والے درجنوں بچوں اور خواتین کو مصراتہ شہر میں رکھا گیا جہاں سے سرت میں عسکری مہم کی کمان کی جا رہی تھی۔ان افراد میں تیونس، مصر، سوڈان، سینیگا ، چاڈ اور نائیجر کے شہری شامل ہیں۔ لیبیا سے تعلق رکھنے والے 21 بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر