شیخ حسینہ قتل سازش کیس کے 10مجرمان کیلئے پھانسی کا حکم
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو 17 برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل 10 انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ 9 ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں 20 برس کی سزائے قید سنائی ہے۔شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش 2000 میں اس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔