شمالی تھائی لینڈ میں حا دثہ14افراد زخمی

شمالی تھائی لینڈ میں حا دثہ14افراد زخمی

ہنکاک(آن لائن) شمالی تھائی لینڈ کے صوبہ چانگمائی میں ایک پک اپ ٹرک اور سیاحتی وین میں تصادم کے باعث 14افراد زخمی ہوگئے حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا ۔تیز رفتاری سے آتے ایک پک آپ ٹرک ڈرائیور نے ٹرک پر کنڑول کھو دیا اور ٹرک سیاحوں سے بھری وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت وین میں سوار چینی اور تھائی سیاحون سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔

تاہم زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 چینی سیاحوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید : عالمی منظر