اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے بااثر اور مثبت کردار ادا کرے ،حریت کانفرنس ’’ع‘‘گروپ

اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے بااثر اور مثبت کردار ادا کرے ،حریت ...

سرینگر(آن لائن) حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ نے جموں کشمیر کی حدود میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جاری قتل و غارت گری خون خرابہ اور بنیادی انسانی حقوق کی بے دریخ پامالیوں پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ بین الاقوامی برادی دیر ینہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی عین خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا ایک بااثر اور مثبت کردار ادا کرے حریت ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس خطے میں گزشتہ 70برسوں سے خون خرابہ جاری ہے ۔

جس کے نتیجے میں آئے روز نہتے کمشیری ماری جارہے ہیں ظلم و جبر پر تشدہ کا رروائیوں گرفتاریوں اور نوجوانوں کو مارنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ حق و انصاف پر مبنی رواں تحریک آزادی کا عظیم جذبہ مزاحمت ہمارے نوجوانوں کے دل و دماغ پر خون میں پیوست ہوچکا ہے اسلئے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کئے بغیر خطے میں سیاسی استحکام امن و سلامتی اور تعمیر ترقی کا خواب ہر گز پورا نہیں ہوسکتا ترجمان نے ایک جواں سال کالج طلب علم گوہر احمد سکونت ناگ بل شوپیاں کی مشکوک حالات میں ہلاکت پر بے حدتشویش کا اظہار کیا اور اس سانحہ کی پرزور مذمت کی ترجمان نے دیالگام اسلام آباد میں پچاس سالہ محمد اسحاق کو بے دردی سے جانبحق کرنے کی کارروائی کی بے حد افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔

مزید : عالمی منظر