میزائل پروگرام جاری رہے گا ، ایرانی وزیر دفاع

میزائل پروگرام جاری رہے گا ، ایرانی وزیر دفاع

تہران (اے پی پی) ایران کے نئے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دفاعی حکمت عملی کے تحت میزائل پروگرام جاری رہے گا۔ارنا نیوز کے مطابق نئی ایرانی کابنیہ کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میزائل پروگرام کے حوالے سے مغربی ممالک کے دباؤ پر اپنے پہلے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ دفاعی حکمت عملی ملکی ضروریات کے مطابق ہوگی اور اس حوالے سے میزائل پروگرام کا فروغ بھی بدستور جاری رہے گا۔اس موقع پر انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے میزائل پروگراموں پر دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع کے منظور ہونے والے منصوبوں کے مطابق دفاعی میزائلوں کا پروگرام ایران کی ناقابل تبدیل پالیسی ہے اور یہ جاری رکھے گا۔ جنرل حاتمی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی جانب سے وزارت دفاع پر اہمیت دینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ ایرانی دفاعی صنعت کو فروغ دیں گے۔

مزید : عالمی منظر