جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثہ ، 19افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثہ ، 19افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو نتال کے علاقے پیٹرمیریز برگ میں ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر ہائی وے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، لائسنس کے مطابق بس میں 16 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جب ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں دور دور تک لاشیں بکھری ہوئی ملیں۔ حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔

مزید :

عالمی منظر -