مراکش میں قومی دن پر 13 دہشت گردوں سمیت 415 قیدیوں کی سزامعاف

مراکش میں قومی دن پر 13 دہشت گردوں سمیت 415 قیدیوں کی سزامعاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط(این این آئی)افریقی ملک مراکش کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 13 دہشت گردوں سمیت مختلف جرائم کے تحت قید مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم نے ملک کے قومی دن اور شاہی انقلاب کی مناسبت سے 20 اگست کو چار سو پندرہ قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم دیا۔ ان میں 13 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت کے ایک قیدی کی سزا تبدیل کرتے ہوئے 30 سال قید کردی گئی ہے۔
تاہم ان قیدیوں میں ملک کے شمال میں علاحدگی پسندی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کی پاداش میں گرفتار افراد شامل نہیں۔ جولائی میں حکومت نے شمالی علاقوں کے لیے تحریک چلانے کے والے چالیس قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -