ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11 اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا

ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11 اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا
ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11 اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جو 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیش کے درالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جا ئے گا .

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہر قائد میں طوفانی بارش، کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

مزید : کھیل