پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں مشترکہ سرچ آپریشن، 4مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں مشترکہ سرچ آپریشن، 4مشتبہ افراد گرفتار، ...
پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں مشترکہ سرچ آپریشن، 4مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے : اعتزاز احسن

تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ آبادمیں پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دورن 135گھروں کی تلاشی لی گئی اور 110افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔اسی اثنا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4مشتبہ افرا دکو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواجنہیں پولیس نے بعد ازاں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : ملتان