اسپاٹ فکسنگ کیس: شاہ زیب حسن کا ٹریبیونل پر اعتماد کا اظہار

اسپاٹ فکسنگ کیس: شاہ زیب حسن کا ٹریبیونل پر اعتماد کا اظہار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن ٹریبیونل میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ٹریبیونل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔کرکٹر کے وکیل کاشف رجوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل کی کارروائی پر مکمل اعتماد ہے، ہمیں صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جاتا ہے جب کہ کرکٹر کی جانب سے گواہان پیش کرنیکی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلے پی سی بی اپنے گواہ پیش کرے گا جس کے بعد ہم اپنے گواہان کو ٹریبیونل میں لائیں گے جب کہ اب 5 ستمبر تک شاہ زیب کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی