قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج لیے جائیں گے

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج لیے جائیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج لیے جائیں گے۔کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس طلب کیا گیا ہے ۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد جو کرکٹر واپس جانا چاہے وہ جاسکتا ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا اور اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے22اگست سے شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد غیر ملکی کوچ مکی آرتھر اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے اورچند دن تعطیلات گزارنے کے بعد واپس پاکستان پہنچیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی