نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی، روٹ میچ ونرز کی موجودگی پر خوش
برمنگھم (آن لائن)انگلش کپتان جوئے روٹ اپنی ٹیم میں الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ جیسے میچ ونرز کی موجودگی پر کافی خوش ہیں۔جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ہی ان کھلاڑیوں کی کلاس اور صلاحیتوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ تینوں بیک وقت میری ٹیم میں موجود ہیں۔ایجبسٹن میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 209 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی، میزبان سائیڈ نے صرف تین دن میں کامیابی حاصل کی، مجموعی طورپر آخری روز مہمان ٹیم کی 19 وکٹیں گریں، پورے دن میں صرف جرمنین بلیک ووڈ ایک ایسے ویسٹ انڈین بیٹسمین تھے جنھوں نے پہلی باری میں ناٹ آٹ 79 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں وہ بھی صرف 12 رنز بناکر معین علی کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئے تھے، اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، دوسری اننگز میں پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
، اسٹورٹ براڈ نے 3 جبکہ جیمز اینڈرسن، معین علی اور ٹوبی رولینڈ جونز نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔