کیریبین لیگ، گیانا نے بارباڈوس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
پراویڈنس (نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمزون واریئرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بارباڈوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ڈوئن سمتھ نے 70 گیندوں پر 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا نے ہدف چاڈوک والٹن کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ والٹن نے 57 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ والٹن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔