انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ٹیم چیمپئن بابر مسیح کا راولپنڈی میں استقبال

انٹر نیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ٹیم چیمپئن بابر مسیح کا راولپنڈی میں استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) مصر کے شہر ہر کادہ میں حال ہی میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیتنے والے بابر مسیح کا کراچی سے راولپنڈی پہنچنے پر زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ ریلوے سٹیشن پر راولپنڈی بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (آر بی ایس اے) اور اسلام آباد بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (آئی بی ایس ایف) کے آفیشلز نے ان کا شاندار خیر مقدم کیاگیا۔جن میں آر بی ایس اے کے پیٹرن سیلم اختر رانا‘ ظل حسنین ڈپٹی چےئر مین سید اکرام شاہ سمیت شائقین سنوکر اور کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی بابر مسیح کو ریلوے سٹیشن سے ان کے کلب شینڈر41 سنوکر اکیڈمی صدیقی چوک موٹر سائیکلوں اور کاروں کی ایک بڑی ریلی کی صورت میں لایاگیا۔