ایشیا ہاکی کیمپ سے نکالے جانے والے کھلاڑی واجبات کے منتظر
اسلام آباد (آن لائن)ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے اسلام آباد کیمپ میں ٹرائلز سے قبل نکالے جانے والی13پلیئرز کو تاحال واجبات ادا نہ کیے جاسکے۔ایشیائی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے لیے ملک بھر میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے جن میں سی6 3پلیئرزکا انتخاب کرکے ان کا کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں لگایا گیا، ان پلیئرزکی مزید اسکروٹنی کے لیی2 روزہ ٹرائلز10 اور 11اگست کو رکھے گئے تھے تاہم حیران کن طور پر 13کھلاڑیوں کو 6 اگست کوہی کیمپ سے فارغ کردیا گیا۔
، ان پلیئرزمیں محمد عتیق، قاضی اسفند یار، ذیشان بخاری، سہیل منظور، کاشف علی، فیصل رشید، اسد عزیز، اویس الرحمن، فراز، عثمان، ندیم، علی اکبر اور محسن صابری شامل ہیں، کیمپ سے اچانک گھر بھجوائے جانے پر ان کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیمپ سے نکالے جانے والے ان پلیئرز کو تاحال ادائیگیاں نہیں ہوسکی ہیں۔