جاز ینگ رائزنگ اسٹارز سیزن ٹوکے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

جاز ینگ رائزنگ اسٹارز سیزن ٹوکے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندر جاز ینگ رائزنگ اسٹارز سیزن ٹو کی تقریبِ رونمائی میں سیزن ٹو کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔جاز ینگ رائزنگ اسٹارز سیزن ٹو ستائیس اگست سے23 ستمبر تک میرپور ،مظفرآباد ،راولپنڈی ، سرگودھا ،لیہ،بہاولپور،لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ہونگے۔لاہور قلندر کے ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید کے مطابق پچھلے سال ایک لاکھ تیرہ ہزار بچوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا، جبکہ اس بار چار سے پانچ لاکھ نوجوان بچوں کی ٹرائلز میں شرکت متوقع ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں ساٹھ ہزار سے زائد کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

لاہور قلندر جاز رائزنگ اسٹارز سیزن ٹو مرحلے کے میچز کا آغاز چھبیس ستمبر سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی