ساؤتھ افریقہ ایمرجنگ پلیئرز نے زمبابوے اے کو سیریز کلین سویپ کر لی

ساؤتھ افریقہ ایمرجنگ پلیئرز نے زمبابوے اے کو سیریز کلین سویپ کر لی

ہرارے (نیٹ نیوز) ساؤتھ افریقہ ایمرجنگ پلیئرز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے اے کو 88 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ49 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ کائل سائمنڈز نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیتھن والر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے اے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کذازئی سرامبا اور نیتھن والر نے نصف سنچریاں بنائیں۔ بوکاکو، کوہن اور زوما نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی