سپینش فٹ بال لیگ میچ میں سانحہ بارسلونا کے متاثرین کیلئے خاموشی

سپینش فٹ بال لیگ میچ میں سانحہ بارسلونا کے متاثرین کیلئے خاموشی

بارسلونا(آئی این پی)سپینش فٹ بال لیگ میں میچ سے قبل بارسلونا واقعہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خاموشی اختیار کی گئی ، ایونٹ کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نے میچ سے قبل متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔بارسلونا اور رائیل بیٹس کے مابین لالیگا میچ سے قبل بارسلونا میں دہشت گردی کا شکار افراد کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔بارسلونا کے کھلاڑیوں نے اپنے ناموں کی جگہ شرٹس پر بارسلونا لکھوا لیا۔

، میچ سے قبل اور میچ کے دوران سٹیڈیم کی فضا سوگوار رہی۔دوسری جانب بارسلونا واقعے کے بعد سپینش فٹ بال لیگ کے میچز کے لئے سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی