بھارت سے شکست ، سری لنکن پرستاروں کا شدید احتجاج

بھارت سے شکست ، سری لنکن پرستاروں کا شدید احتجاج

کولمبو (نیٹ نیوز) بھارت سے بدترین شکست کے بعد سری لنکن پرستاروں نے اپنی ٹیم کی بس کو رکواکر احتجاج کیا، کم از کم 50کے قریب پرستاروں نے پارکنگ ایریا میں جاگر اپنی ٹیم کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ واپس اسی مقام پر چاہئے جہاں پہلے تھی اور سیاست کا عمل دخل کھیلوں میں نہیں ہونا چاہئے، سری لنکا کی اس شکست سے ان کا براہ راست ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنا مشکل نظر آرہا ہے، تفصیلات کے مطابق پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابے کے بعد9وکٹ سے شکست سے دوچار کیا، شکست کے بعد سری لنکن پرستار اپنی ٹیم سے بہت نالاں نظر آئے، پچاس کے قریب پرستاروں نے ٹیم بس کا گھراؤ کرکے ان کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا، پرستاروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ واپس اسی مقام پر چاہئے، جہاں پہلے تھی اور ہمارے کھیلوں سے سیاست کو دور رکھا جائے، پرستاروں کا غصہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی بنا پر بڑھ گیا پھچلے ایک سال سے سری لنک ٹیم کرکٹ کے میدان میں اچھی کارکردگی نہیں پیش کر پائی ہے ۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی