ورلڈکپ کی تیاری ، قومی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

ورلڈکپ کی تیاری ، قومی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر سیّد سلمان بخاری نے کمیٹی کے اراکین مسعود جان اور ابرار شاہ سے مشاورت کے بعد ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں 9 تا 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے 34 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیاگیاہے جن میں (بی ون کیٹگری) عامر اشفاق، ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، عبدالمنان، محمد آصف، احسن جیمز، محمد اوسامہ، سیّد فخر عباس، فضل ہادی، (بی ٹو کیٹگری) محمد ایوب خان، معین علی، بدر منیر، مطیع اﷲ، انیس جاوید، یاسر عندلیب، نثار علی، ہارون خان، شاہ زیب حسن، ذیشان عباسی، (بی تھری کیٹگری) محمد جمیل، ارسلان احمد، محسن خان، اسرار حسن، اعجاز، راہد اﷲ، محمد عمران، محمد راشد، کامران اختر غلام اکبر، عرفان مجید، ثناء اﷲ اور فصیح اﷲ کے نام شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی