سپورٹس نظام تبدیل کرکے شعبہ کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکتاہے ،جان شیر

سپورٹس نظام تبدیل کرکے شعبہ کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکتاہے ،جان شیر

پشاور (آئی این پی ) سابق ورلڈ چمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں برسوں سے فرسودہ سپورٹس نظام کو تبدیل کرنے سے ہی شعبہ سپورٹس کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکتاہے ،امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دینگے ،تاکہ کھیلوں کی زوال پذیر ہونے سے روکاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم پاکستان اس ضمن میں جامعہ حکمت عملی کے تحت سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے جب تک کھلاڑیوں کیلئے بھرپورسپورٹ اورمہارات کو یقینی نہیں بنایا گیا اس وقت تک سپورٹس ترقی نہیں کرسکتا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی