بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
 بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم (نیٹ نیوز)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ویسٹ انڈین کرکٹ کریگ بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک رپورٹ ہوگیا۔بریتھ ویٹ اگرچہ ایک اوپننگ بیٹسمین ہیں مگر وہ پارٹ ٹائم آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں، انھوں نے انگلینڈ کی واحد اننگز کے دوران 6 اوورز کرائے اور ان میں صرف 6 ہی رنز دیے، اب انھیں 14 روز کے اندر اپنی بولنگ کا ٹیسٹ دینا ہوگا تاہم جب تک ان کے بولنگ تجزیے کے نتائج سامنے نہیں آجاتے تب تک انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔کریگ بریتھ ویٹ نے اب تک کے اپنے کیریئر کے دوران 12 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں جن میں سے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں بھی شامل ہیں۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں وہ پہلی اننگز میں صفر پرآٹ ہوئے تھے تاہم دوسری باری میں انھوں نے 40 رنز بنائے۔ان کی ٹیم کو اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی