چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ شروع

چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2017ء پنجاب لان ٹینس کورٹس لاہور میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پی ایل ٹی اے رشید ملک تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن ہر سال اپنے ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھاتی ہے تا کہ ان کھلاڑیوں کو زیادہ کھیلنے کے مواقع مل سکیں۔ یہی بچے ہیں جن پر ہمیں محنت کرنی ہے اور انہی میں سے اعصام الحق اور عقیل خان جیسے کھلاڑی ملیں گے ۔ رشید ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں رشید ملک نے بچوں کو ٹینس کے کھیل سے متعلق لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر کرکے کھیلنا چاہئے۔ پہلے روز مختلف ایج گروپس کے میچز شروع ہوگئے۔ انڈر 18 کے پہلے میچ میں جمال شیخ نے عنیب احمد کو 6-2,6-4 سے ، دوسرے میچ میں سمیر احمد نے ارزم سلیم کو 6-4, 6-2 سے ہرا دیا۔ انڈر 16 کے پہلے میچ میں احسان علی نے عادل خان کو 6-3, 6-2 سے ہر ا دیا۔ انڈر 12 کے پہلے میچ میں حمزہ جواد نے حمزہ احمد کو 8-1 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی