گورنمنٹ ہائی سکول‘ باؤلی کیمپ کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ کا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ ہائی سکول‘ باؤلی کیمپ کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ کا ...

لاہور(پ ر)گورنمنٹ ہائی سکول‘ باؤلی کیمپ‘لاہور کینٹ کے طلبا و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘شاہ پورکانجراہ‘لاہورکے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ بی بلاک گلبرگIII‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ کرول کالاخطائی‘ فیروزوالا‘ لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ بابک والا‘ کالاخطائی روڈ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد365تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4