شفا ف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات انتہائی ضروری ہیں،ہارون خواجہ

شفا ف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات انتہائی ضروری ہیں،ہارون خواجہ

لاہور (پ ر) پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے کہا ہے کہ صاف اور شفا ف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات انتہائی ضروری ہیں، اس وقت تک مستحکم جمہوریت کی کوئی بھی گارنٹی نہیں دے سکتا جبکہ تمام سیا سی پارٹیوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کو مرتب نہیں کیا جا تا ۔چیئرمین پی ایف ایم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اتفاق رائے سے ایسی ا صلاحات کی جا ئیں جس سے ملک کے ایماندار اور با صلاحیت افراد کے لئے پا رلیمنٹ میں جا نا آسان ہو جا ئے۔

موجودہ ا صلاحات عوام کی امنگوں کی ترجمان نہیں ہے ۔چےئرمین پی ایف ایم نے کہا کہ حتمی سفارشات میں بیرون ملک پاکستا نیوں کو ووٹ کا حق دیا جا ئے اور انتخابات با ئیومیٹرک سسٹم کے تحت کر ائے جا ئیں ۔تا کہ انتخابات کی شفافیت پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیاکہ عام انتخابا ت بہت قریب ہیں لیکن انتخابی اصلاحات کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4