چار روز کے دوران 194مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

چار روز کے دوران 194مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )اے سی شالیمار صفدر ورک کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔چار روز کے دوران 187ان ڈور ، 7آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر ورک کا کہنا تھا کہ 17 تا 20اگست تک ان ڈور مقامات سے187 جبکہ آؤٹ ڈور مقامات سے7 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے۔ صفدر ورک کا کہنا تھاکہ آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 5افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔اے سی شالیمارنے مزید بتایا کہ ان ڈور جگہوں سے ڈینگی لاروے رہائشی گھروں کے روم کولرز اور چھتوں سے ملے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4