حکومت تمام پرائیویٹ سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کر ے، ادیب جاودانی

حکومت تمام پرائیویٹ سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کر ے، ادیب جاودانی

لاہور(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی اور ان کے وفد نے لاہور کے اے ڈی سی ہیڈ کوار ٹر سندس ارشاد سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ لاہور کے اکثر پرائیویٹ سکولوں نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ لیکن دہشت گرد بہت تربیت یافتہ ہوتے ہیں ان کا مقابلہ پرائیویٹ سکولوں کے سیکیورٹی گارڈ نہیں کر سکتے۔ حکومت کو تمام پرائیویٹ سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے ۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردوں کے حملوں کے بعد جو اقدامات کئے جاتے ہیں وہ دہشت گردوں کے حملوں سے پہلے کرنے چاہئے۔

لاہور کے اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر سندس ارشاد نے ادیب جاودانی اور ان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ریجن کی پولیس سکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقوں میں سکولوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4