چوہدری محمد حسین مرحوم کی بائیسویں برسی پر قرآن خوانی
لاہور(پ ر) سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، چوہدری احمد سعید سابق چیئرمین پی آئی اے اور چوہدری احمد جاوید فنانس ڈائریکٹر سروسز گروپ کے والد چوہدری محمد حسین مرحوم (بانی سروسز گروپ آف انڈسٹریز) کی بائیسویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی تقریب آج 22 اگست 2017ء بروز منگل صبح 11بجے جامعہ بیت القرآن سلطان پارک سٹریٹ نمبر5لاہور کینٹ میں منعقد ہو گی جس کی صدارت کرنل سردار عبدالرؤف خان مگسی کریں گے جبکہ تقریب سے علماء و مشائخ، دینی و مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین اتحاد علما کونسل مفتی سید عاشق حسین چوہدری محمد حسین مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کرائیں گے۔