دس فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنیوالی واپڈا یونینز کو توثیق کرانے کیلئے ہدایت

دس فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنیوالی واپڈا یونینز کو توثیق کرانے کیلئے ہدایت

لاہور(پ ر)رجسٹرار ٹریڈ یونینز قومی صنعتی تعلقات کمیشن آف پاکستان نے دو فروری 2017 ؁ کو ملک بھر میں واپڈا محکمہ بجلی کی کمپنیوں میں منعقدہ ریفرنڈم میں قومی صنعتی تعلقات ایکٹ کے تحت یونینوں کو ریفرنڈم میں 10 فیصد سے کہیں کم ووٹ حاصل کرنے کے پیش نظر اْن کی رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرکے ممبر قومی صنعتی تعلقات کمیشن کو اس کی توثیق کرانے کے لئے ہدایت فرمائی ہے ۔یاد رہے اس قومی ریفرنڈم میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے ایک لاکھ تین ہزار پانچ سوتریپن (103553) ووٹ حاصل کیئے تھے۔

جبکہ واپڈا پیغام ایمپلائز یونین نے 3401 اور پا سبان ایمپلائز یونین نے 197 اورپاکستان انصاف ایمپلائز یونین نے 1417 ووٹ حاصل کیئے تھے۔

اس موقعہ پر حاجی محمد یونس سنیئر نائب صدر، رانا عبدالشکور، مظفر متین، رانا محمد اکرم، حاجی محمد لطیف نمائندگان یونین اور اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محنت کش طبقہ کی کامیابی کے لئے قومی سطح پر موثر تنظیم سازی سے اپنے جائز حقو ق کے حصول اور قومی خدمت کے جذبہ کو تقویت دیتے رہیں گے یہی وجہ ہے کہ متحارب تنظیموں کو چھٹی بار قومی سطح پر ریفرنڈم میں شدید ناکامی ہوئی اور محنت کشوں نے اپنے قومی اتحاد اور خدمت کے جذبہ کو تقویت دی ہے۔ انشااﷲ اس کامیابی سے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ محکمہ بجلی کی کارکردگی میں اضافہ اور بجلی کے صارفین کو بہتر خدمات احسن طور پر انجام دیتے رہیں گے ۔ تاکہ سماج میں محنت کشوں کو جناب رسول خدا ﷺ کے مطابق خدا کے حبیب کا

مزید : میٹروپولیٹن 4