قوم نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے، عمران گورائیہ
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ ساری قوم نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے انشاء اللہ 2018ء بھی مسلم لیگ (ن) کے لئے بھرپور عوامی تائید اور الیکشن میں کامیابی کا سال ہو گا۔ عمران گورائیہ نے راوی روڈ اپنے پارٹی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتظار پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے اور میاں نواز شریف ملک کو نیا سیاسی شعور اور عوام کو ایسا ویژن دینگے جس سے پاکستان کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔ عمران خان نے گزشتہ 4 برسوں میں جس کلچر کو متعارف کرایا ہے اس کی کسی جمہوری و اسلامی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ چکے ہیں کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں کونسی تبدیلی آئی ہے پشاور کے عوام ڈینگی کے ہاتھوں بے بس ہیں۔
جبکہ عمران خان سیر و تفریح پر نکلے ہوئے ہیں۔ عمران گورائیہ نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے اصل ہیرو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہیں۔