بیگم کلثوم کے بعد نوازشریف اورمریم نوازملک سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں،فرخ مون

بیگم کلثوم کے بعد نوازشریف اورمریم نوازملک سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں،فرخ ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکے بعد نوازشریف اورمریم نوازملک سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں نوازشریف فیملی کا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ ان کوفرارہونے سے روکا جاسکے ،قومی خزانے کے چوروں کو جیلوں میں ڈالنے تک محب وطن عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جنرل ضیا کی باقیات ہے،شریف فیملی تیس سال اقتدار میں رہنے اورلوٹ مارکی وجہ سے پاکستان کی امیر ترین فیملی بن چکی ہے شریف برادران کی سیاست کا مرکز و محور کرسی، کمیشن اور کرپشن ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان کی لوٹ مارکی کمائی سے بنائے جانے والے تمام محلات اورتمام فیکٹریوں،بینک بیلنس کوضبط کیا جائے اورانہیں جیلوں میں ڈالا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک لوٹنے کی جرات نہ کرسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4