یو سی پی کو ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

یو سی پی کو ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو سموک اور ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے اور منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی باقائدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ اور ڈرگ ایڈوائزیری ٹریننگ حب، اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس سے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے یو سی پی پاکستان بلکہ ساوتھ ایشیاء کی دوسری یونیورسٹی ہے جو ڈرگ فری کیمپس کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔دریں اثناء فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک ایڈمیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار میں ایم ایس سی اور بی ایس آنرز کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ایڈیشن سیمینار کا مقصد کمیونیکیشن سٹڈیز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات کو داخلے کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور کیرئیر کونسلنگ تھا۔

اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے طلباء کو میڈیا کی تعلیم کے حوالے سے بریف کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیے‘لیکچرار عابد علی بٹ نے فیکلٹی آف میڈیا میں پڑھائے جانے والے کورسز اور سہولیات سے آگاہ کیا‘

یو سی پی میں طلبہ کی تعداد 8500 ٹیچنگ سٹاف 500 اور سیکورٹی سٹاف 200 ہے ڈرگ ایڈوائیزری پروگرام کو لمبو پلان کے تعاون سے جاری پروگرام کے تحت منشیات کے خلاف دو سال کے دوران لاہور کے مختلف تعلیے اداروں کے 70 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو نشہ کے خلاف آگاہی کا پیغام دینا ہے سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے خلاف لاہور میں پہلے ہی ایک یونیورسٹی اور دو سکولوں نے پائلٹ پروگرام کے تحت ڈرگ فری سکولز کے حوالے سے جوکام شروع کیا ہے۔

اس سے لاہور میں منشیات کی وباء کو کم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں میں سپاری اور گٹکا کا استعمال بڑھ رہا ہے جس کے لئے ہمیں واضح پالیسی بنانا ہو گی۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ یونیورسٹی سموک اینڈ ڈرگ فری کا درجہ حاصل کر رہی ہے اس موقع پر سہیل مسعود ڈائریکٹر سیکورٹی ڈاکٹر شازیہ ہیڈ شعبہ سیکالوجی امجد نیاز ڈائریکٹر ایڈمن حماد رحمان ڈپٹی ڈائریکٹر سیکا لوجیسٹ کبرا امتیاز سیکالوجیسٹ بینش ، ڈاکٹر اکرام اور محسن ذوالفقار بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4