چھ ماہ کے دوران ایمار پراپرٹیز کے خالص منافع میں 15 فیصد اضافہ

چھ ماہ کے دوران ایمار پراپرٹیز کے خالص منافع میں 15 فیصد اضافہ

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی ’’ ایمار پراپرٹیز‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ جائیدادوں کی فروخت میں تیزی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 772 ملین ڈالر رہا جو 2016 ء کے پہلے چھ ماہ کی نسبت 15 فیصد اضافہ ہے جس کی وجہ جائیدادوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہے۔

چھ ماہ کے دوران ملک میں جائیدادوں کی فروخت کی مالیت 10.814 ارب درہم (2.94 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 22 فیصد زیادہ ہے۔رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گروپ کی مجموعی آمدنی 7.86 ارب درہم (2.14 ارب ڈالر) رہی جبکہ خالص منافع گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافے کے ساتھ 1.45 ارب درہم (396 ملین ڈالر) رہا۔

مزید : کامرس