سیاسی عدم استحکام اور بروکرز کیخلاف کاروائی ، سٹاک مارکیٹ میں زبر دست مندے کا رجحان

سیاسی عدم استحکام اور بروکرز کیخلاف کاروائی ، سٹاک مارکیٹ میں زبر دست مندے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اکنامک رپورٹر)سیاسی عدم استحکام اور فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے اسٹاک بروکرزکے خلاف کارروائی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 43000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب76ارب روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.59فیصد کم جبکہ86.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے انرجی، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار آغاز70پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43135پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم ایف بی آر کی جانب سے اسٹاک بروکرز کے’’کلائنٹس اکاؤنٹس‘‘بغیر کسی نوٹس کے منجمد کیے جانے اور کئی اکاؤنٹس سے رقوم نکلالنے پرسرمایہ کار شدید تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 42016پوائنٹس کی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس925پوائنٹس کمی سے 42153.38 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور 384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں40کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،334کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔پیر کو 15کروڑ31لاکھ57ہزار830شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعہ کے مقابلے میں3کروڑ49لاکھ78ہزار520شیئرزکم ہے۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب76 ارب24 کروڑ93 لاکھ25ہزار170روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 88کھرب 14ارب 75کروڑ 19لاکھ25ہزار687روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤکے حساب سے رفحان میظ کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں، جس کے حصص کی قیمت125.00روپے اضافے سے6800.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 49.00روپے اضافے سے2550.00روپے پر بندہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورٖفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت310.00روپے کمی سے5890.00روپے جبکہ واتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت113.45روپے کمی سے2155.55روپے پر بندہوئی۔پیر کو اے ذی گارڈ نائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ51لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں




، جس کے شیئرزکی قیمت43پیسے کمی سے 16.04روپے اور بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ14لاکھ16ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت57پیسے کمی سے 9.73روپے پر بندہوئی۔پیرکو کے ایس ای 30انڈیکس426.09پوائنٹس کمی سے21772.56پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس1824.07پوائنٹس کمی سے 70693.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس598.07پوائنٹس کمی سے 30023.25پوائنٹس پر بندہوا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور اداروں کے درمیان کشیدگی سے سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -