ن لیگ کی پالیسیوں سے اس وقت قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے،میاں شکیل

ن لیگ کی پالیسیوں سے اس وقت قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے،میاں شکیل

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے مرکزی راہنما ؤں میاں شکیل ایڈ ووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا کہ (ن) لیگ کی کرپشن اور اقربا پروری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوشحال پاکستان کو کنگال پاکستان بنادیا ہے ان کی پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے لیکن شر یف خاندان کے بیٹے اور بیٹیاں بیرون ملک اربوں روپے کی دولت اور جائیدادوں کے مالک بن گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ نواز شریف کو نااہل قرار دے کر نہ ہٹاتی تو خدانخواستہ بڑھتے قرضوں کے باعث ملک دیوالیہ ہوجاتا عدلیہ نے ان کو نااہل کرکے قوم پر احسان کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4