پاکستان اور چین میں 38مختلف معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط ہوئے ، رپورٹ

پاکستان اور چین میں 38مختلف معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط ہوئے ، رپورٹ

 کراچی ( اکنامک رپورٹر)چین کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیلئے دونوں ممالک نے 38 مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن کی مالیت 325 ملین ڈالر ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق چین کی معیشت پاکستانی معیشت کے مقابلہ میں 33 گنا بڑی معیشت ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے چین سے کی جانے والی درآمدات مجموعی چینی برآمدات کے صرف 0.1 فیصد کے مساوی ہیں۔ پاک چین دوطرفہ تجارتی پالیسی کے تحت کئے گئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں سے چین کو کی جانے والی سمندری غذاؤں، چمڑے اور ماربل کی مصنوعات سمیت دیگر مختلف مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد حاصل ہوگی جس سے پاکستان کی چین کے ساتھ کی جانے والی دوطرفہ تجارت کے خسارے کو کم کیا جا سکے گا۔

مزید : کامرس