شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے،شاہد صدیق

شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے،شاہد صدیق

لاہور( نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے اور ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ2018ء میں شریف خاندان کا کوئی فرد امیدوار نہیں ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ آئین وقانون کی حکمرانی تب ہی قائم ہوتی ہے جب طاقتور لوگ بھی احتساب اور انصاف کے کٹہرے میں آتے ہیں؂

بد قسمتی سے جب سے (ن) لیگ کے خلاف سپر یم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے انکی قیادت اور جماعت مسلسل سپر یم کورٹ کا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور معاملہ اب دھمکیوں تک پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سپر یم کورٹ سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف حکمرانوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اور ملک میں جمہو ریت اور اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کیلئے بھی بہتر ہوگا وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو تنقید کانشانہ بنانے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر یں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4