سعودی حکام کی پٹرول سٹیشنوں کے مالکان کو الیکٹرانک پمپنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

سعودی حکام کی پٹرول سٹیشنوں کے مالکان کو الیکٹرانک پمپنگ سسٹم نصب کرنے کی ...

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے پٹرول سٹیشنوں کے مالکان اور منتظمین پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ 11ستمبر سے قبل الیکٹرانک پمپنگ سسٹم نصب اور اپنے پرانے سسٹم کے مؤثر ہونے کے بارے اطمینان حاصل کرلیں۔ یہ پابندی صارفین کو پٹرول 91 اور 95 میں ملاوٹ اور پٹرول میں ڈیزل شامل کرنے کے اثرات سے بچانے کیلئے لگائی گئی ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے پر تمام پٹرول اسٹیشنوں سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم محرم 1439ھ کو پٹرول اسٹیشنوں کے موجودہ اجازت نامے ختم ہوجائینگے، اس سے قبل ہی انہیں تبدیلی کرنا ہوگی۔

مزید : کامرس