ڈیجی مارک 2017کا دو روزہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

ڈیجی مارک 2017کا دو روزہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

کراچی( پ ر)ڈیجی مارک 2017 بین الاقوامی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کانفرنس نشاط ہوٹل ایمپوریم -مال،لاہورمیں منعقد ہوئی جو کہ پاکستانی ڈ یجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کے بااثر افراد کی چھٹی بڑی کانفرنس تھی۔ٹی ای سی کی منعقد کردہ دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنیاں ،سٹارٹ اپس اور کئی بڑے قومی اور بین الاقوامی کارپوریٹس کے نمائندے موجود تھے۔مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد شراکین نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلقہ حکمت عملی،جدید ٹیکنالوجی اور کامیاب مہموں کے اہم نقاط پر مختلف سیشنز اور بات چیت میں حصہ لیا۔اسپیکرز میں عامر ابراہیم(سی ای او، جیز)خرم اشفاق(سی سی او ٹیلی نار پاکستان)سلمان حسن( ٹی سی ایس)رضا حسن متین(گوگل) عدنان شاہد(پی ٹی سی ایل)عمر جمیل (سی ای او لیٹی ٹیوڈ سی آر ایس)خوا جہ تنویر(اینگرو کارپوریشن)اور بلال باجوہ(او ایل ایکس) سے شامل تھے۔کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے عامر ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ ہمارے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا مطلب ایک چیلنج اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ادارے یا مملکت کے طور پر ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر رہے ہیں۔عدنان شاہد (سی سی او ،پی ٹی سی ایل) نے اپنی گفتگو کا آغاز حالیہ انٹرنیٹ کے مسئلے پر معذرت کے ساتھ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ تیز رفتاری کا دور ہے اور پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو بہترین معیار کی انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زین ماجد (سی ای او،ٹی ای سی)اور افتخار حسین(وی پی سٹریٹجی،ٹی ای سی) کا کہنا تھا کہ ’’ پچھلے سات سالوں سے ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کاسفر بہت کٹھن اور پر مشقت رہا ہے۔ پاکستانی ڈ یجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے ہم اپنی تمام قوتیں صرف کر رہے ہیں۔لاہور اور کراچی میں کامیاب کانفرنس کے بعد ڈیجی مارک جلد ہی اسلام آباد میں بھی کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید : کامرس