اب واٹس ایپ اسٹیٹس ویب پر شیئر کرنا ممکن

اب واٹس ایپ اسٹیٹس ویب پر شیئر کرنا ممکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنا نیا اسٹیٹس فیچر رواں سال فروری میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا۔اب اس کمپنی نے یہ فیچر اس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورڑن کے لیے بھی پیش کردیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر گزشتہ تین ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور آخر کار اسے واٹس ایپ ویب کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔یہ نیا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ کے اپ ڈیٹ ورڑن کا حصہ ہے اور صارفین اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔اب ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے افراد اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ ایک گول آئیکون دیکھ سکیں گے۔کسی اور شخص کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اس کی پروفائل امیج کے برابر میں اس آئیکون پر کلک کیا جاسکتا ہے۔ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین پر ری ڈائریکٹ ہوجائیں گے جہاں بلیک بیک گرا?نڈ کے ساتھ اسکرین پر بائیں جانب دوستوں کا اسٹیٹس شو ہوگا۔صارفین دوستوں کے اسٹیٹس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے، تاہم ابھی وہاں سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر، جی آئی ایف یا ویڈیوز کو ایموجیز، ڈرائنگز اور کیپشن وغیرہ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

Bac