ہنڈا اٹلس کار پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

ہنڈا اٹلس کار پاکستان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈنے پاکستان کا 70واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا۔ پوری قوم ہر سال آزادی و ترقی کے ثمرات کیلئے اظہار تشکر کے طور پر یوم آزادی مناتی ہے۔ 70سال قبل 14اگست کے روز برصغیر کی برطانوی سامراج سے آزادی کے بعد پاکستان نے ایک آزاد مملکت کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد یہ آزادی نصیب ہوئی۔یوم آزادی کو یادگار بنانے کیلئے فیکٹری کو پاکستان کے پرچموں ، جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی جس میں سینئر مینجمنٹ اور کمپنی کے تمام ایسوسی ایٹس نے شرکت کی۔وائس پریزیڈنٹ ایڈمن مقصود الرحمن، وائس پریزیڈنٹ پروڈکشن کینیچی میٹسوؤ اور جنرل منیجرز نے کیک کاٹ کر جشن آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر تمام ایسوسی ایٹس میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

مزید : کامرس