کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کی غرض سے بہتر کھیت کاچناؤ کیاجائے ،ماہرین زراعت کی ہدایت

کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کی غرض سے بہتر کھیت کاچناؤ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کی غرض سے بہتر کھیت کاچناؤ کیاجائے تاکہ صحت مند بیج کے ذریعے صحت مند فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ موسم برسات کے دوران کما دکی فصل پر بور کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کرتے رہیں اور اگر کہیں بور کے حملہ کی علامات نظر آئیں توفوری طور پر متاثر ہ پودوں کی 2 یا 3پوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرنے کے بعد زمین میں دبا دی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کھیت پر بیماری کاحملہ زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے عملہ توسیع کی مشاورت سے فوری مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ گرداس پور بورر کا حملہ کماد پر ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتاہے لہٰذا ماہ اگست میں کماد کی فصل کا باقاعدگی سے مشاہدہ جاری رکھا جائے اور اگر کہیں حملہ نظر آئے تو حملہ شدہ پودوں کے متاثرہ حصہ سے 2یا 3کوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرکے جانوروں کو کھلا دیں یا زمین میں دبا دیں ۔انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کیلئے بہتر کھیت کا چناؤ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

مزید :

کامرس -