یوایم ٹی اور جاپانی کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

یوایم ٹی اور جاپانی کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

لاہور( کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) اور جاپانی کمپنی اے او ٹی ایس ٹوکیو کے مابین باہمی مفاہمت کا معاہدہ کیا گیا جس پر یوایم ٹی کے ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی اور جاپانی کمپنی کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے دستخط کیے۔ اس ایم او یو کا مقصد یو ایم ٹی کے طلہ وطالبات کے لیے جاپانی کمپنیز میں انٹرنشپ کرنے اور جاپانی طلبہ کے ساتھ میل جول بڑھانا ہے تاکہ ایک دوسرے کی علمی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابد شیروانی نے کہا کہ ایم او یو سے دونوں اداروں کے مابین مشترکہ ریسرچ، ہیومن ریسورس اور پاکستانی طلبہ کے لیے جاپان میں ریسرچ پروپوزل بھیجنا اور گرانٹس حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی سٹوڈنٹس کے لیے بہترین مواقع پیدا کررہ ہے تا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے سسٹم کو دیکھیں اور وہاں سے انٹرنشپ کرکے عملی کام کا تجربہ حاصل کرسکیں۔

چیئرمین اے او ٹی ایس سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو جاپان کی بزنس کمیونٹی کے قریب لے جانا چاہتے ہیں تا کہ پاکستانی بزنس مین جاپان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال پاکستان سے ایگزیٹو لیول کے افراد کو جاپان ٹریننگ کے لیے بھیجتے ہیں تا وکہ نئے خیالات اور نئے تجربے حاصل کر کے اپنی اپنی کمپنیوں میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم او یو سے یوایم ٹی کی فیکلٹی اور طلبہ کا انڈسٹری کے ساتھ اشتراک ہوجائے گا اور ان کو فیکلٹی اور سٹوڈنٹ ایکسچنج پروگرام میں شامل ہونے اور جاپان جانے کا موقع میسر آئے گا۔

مزید : کامرس