مقامی حکومتوں کو تمام فنڈ صوبائی فنانس کمیشن کے تحت جاری کرنے کا فیصلہ

مقامی حکومتوں کو تمام فنڈ صوبائی فنانس کمیشن کے تحت جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبا ئی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے آفس میں بلدیاتی افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو تمام فنڈز صوبائی فنانس کمیشن کے تحت جاری کیے جائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کردہ گرانٹ غیر ترقیاتی مدات میں خرچ کی جائے گی ۔ غیر ترقیاتی فنڈزپر کسی قسم کی کٹوتی نہیں لگائی جائے گی۔ اربن کونسلز کا فنڈز اربن کونسلز اور رورل کا فنڈز رورل کونسلز پر ہی خرچ کیاجائے گا۔ یونین کونسلز ضلعی کونسلز کی معاونت سے دیہی علاقوں میں صحت و صفائی سے متعلقہ اُمور سرانجام دیں گی۔ فضلے کو اثاثے کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور اس کی فروخت سے ڈسٹرکٹ کونسلز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ رورل سینیٹیشن پروگرام صوبائی حکومت کے تعاون سے پایائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیکیورٹی سے متعلقہ اُمور متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہوگی۔مقامی حکومتوں کو گرانٹس تین مدات میں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ دیہی علاقوں میں شروع کیے جانے والے پروگرامز کے لیے اربن کونسلز کے فنڈز سے کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کی آمدن اور اخراجات کی تمام دستاویزی تفصیلات محکمہ خزانہ میں جمع کروائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1