پیرا میڈیکل کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،پروفیسر غیاث النبی

پیرا میڈیکل کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،پروفیسر غیاث النبی

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل کورسز کو طلبا و طالبات کیلئے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ یہ سٹوڈنٹس تعلیم و تربیت سے اُس اعلیٰ معیار کو یقینی بنا سکیں جو ٹیکنیکل نوعیت کی میڈیکل تعلیم کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ایک اچھا شہری اور پاکستانی بننا چاہیے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشرتی تقاضوں کو بھی پورا کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹنے سے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پروفیسر صاحبان ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابر ، پرنسپل سکول ڈاکٹر وقاص وڑائچ اور ایسوسی ایشن عہدیداران عارف بُٹر ،حاجی فقیر حسین اور طلباو طالبات کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی ۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں مریضوں کے علاج معالجے میں پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو بڑ ا دخل حاصل ہے اور اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نے اندرون اور بیرون ملک نام روشن کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1