کے پی کے میں ڈاکٹر بھیجنے پر حکومت کے حق میں قرارد داد جمع

کے پی کے میں ڈاکٹر بھیجنے پر حکومت کے حق میں قرارد داد جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے خیبر پی کے میں ڈینگی جیسے موذی مرض کے علاج کیلئے خصوصی ٹیمیں بھیجنے کے حق میں قرار داد جمع کرادی۔پنجاب حکومت یہ احسن اقدام ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے محنتی اور تجربہ کار افسران سے کے پی کے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو نظر انداز کرکے انسانیت کی خدمت کو ترجیحی دینی چاہیے۔انہوں نے قرار داد میں مزید موقف اختیار کیا وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق وزیر صحت کی سربراہی میں جدید سہولیات سے لیس موبائی ٹیموں ڈینگی مرض کے علاج کیلئے اعلیٰ معیار کی ادویات اور میڈیکل آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1