پسماندہ علاقو ں میں ماہانہ بنیادوں پر فیملی پلاننگ آگاہی سہولیات کو یقینی بنا دیا گیا

پسماندہ علاقو ں میں ماہانہ بنیادوں پر فیملی پلاننگ آگاہی سہولیات کو یقینی ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر فیملی پلاننگ سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنادیاگیا اس ضمن میں ایک ماہ کی مدت میں دوردراز علاقے جہاں صحت عامہ کی سہولیات کا فقدان ہے ہر تحصیل میں کم از کم10کیمپس لگائے جارہے ہیں ان کیمپس میں MBBS ڈاکٹر ز ڈور ٹو ڈور جاکر عوام کے صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مسائل کو حل کر رہی ہیں گجرات میں فیملی ہیلتھ سنٹرز کی تعداد 40 سے بڑھا کر 120کر دی گئی ہے ریفرنس سسٹم کو مزید فعال بنا دیا گیا ہے اس سلسلے میں فیملی ویلفیر اسسٹنٹ کے ذریعے کلانٹس کی رجسٹریشن اور فولو اپ کے عمل کو مزید بہتر اور متحرک کیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1