عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ملک بھر میں یوم امیر شریعت منایا

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ملک بھر میں یوم امیر شریعت منایا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پرملک بھرمیں یوم امیر شریعت منایاگیا۔ امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری نے ؒ برطانوی سامراج اورقادیانیت کیخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے ،انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سالہا سال جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو آباد کیے رکھا ،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرومائز نہیں کیا ۔آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول تھے۔مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اتنے بڑے خطیب تھے کہ اگر چاہتے تو سونے اور چاندی کا محل بنواسکتے تھے ،لیکن آپ کا جنازہ کرایہ کے ایک معمولی سے مکان سے اٹھا۔امرتسر میں آبائی مکان ہونے باوجود کسی قسم کا کلیم نہیں کیا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی,قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،قاری علیم الدین شاکر ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا عبدالنعیم ،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقار اوردیگر مبلغین ختم نبوت نے مختلف مساجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی ؒ کے یوم وفات 21اگست کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1