پنجاب کے ڈاکٹروں کا کے پی کے جانا قابل تحسین ہے،(ن) لیگی چیئرمین

پنجاب کے ڈاکٹروں کا کے پی کے جانا قابل تحسین ہے،(ن) لیگی چیئرمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں سہیل محمود بٹ راڈو والے‘ راشد کرامت بٹ‘ محموداختر بٹ‘ آصف مؤ‘ اجمل ہاشمی‘عمران علیم شاہ اور ملک خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر پنجاب حکومت کی بہترین ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا میں ڈینگی پر قابو پا نے کے لئے لیکر گئے جنہوں نے وہاں پر ڈینگی جیسے مرض پر فوری قابو پاکر کے پی کے کی عوام کے دل جیت لئے لیکن اس عوامی خدمت پر بھی کے پی کی کی حکومت سیاست چمکانے کی کوشش کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس نیکی کے حکم پر بھی تنقید کررہی ہے ان کا مقصد وہاں کے دکھی عوام کی خدمت کرنا ہے کوئی سیاست چمکانا نہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی محکمہ صحت کی ٹیموں نے پشاور اور گردو نواح میں جا کر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے جو بھرپور اقدامات کئے ہیں ان کو سراہنے کی بجائے اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ اس مرض سے صرف پشاور میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی اور سیکڑوں افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے خیبر پختونخوا ہ حکومت سے ان کے سیاسی نشتر چلانے کے باوجود اپنی ہونہار ٹیم کو پشاور روانہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1